اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے جمعرات کو شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایران شامی عوام پر دباؤ کو کم کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
اسحاق جہانگیری نے شامی حکومت، عوام اور مسلح افواج کی مزاحمت کے اچھے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شام کو کو حاصل ہونے والی اچھی کامیابیوں کو سراہا۔
ایران کے سینئیر نائب صدر نے عرب برادری میں شام کی مضبوط موجودگی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کی فتح کی علامت قرار دیا۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس نے بھی تہران کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیا۔ انہوں نے دمشق کی دلچسپی اور ایرانی وفد کے دورہ شام کے دوران دستخط ہونے والے معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے شامی عوام کی حمایت اور اس ملک پر دباؤ کم کرنے کیلئے ایران کی حمایت و امداد کی قدردانی کی۔