
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں اعلی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں صدر حسن روحانی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں غور و خوض اور تبادلہ خیال کیا گیا۔