مشرق وسطییمن

یمنی فوج کی جوابی کارروائی

سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کے میزائل حملوں میں درجنوں جارح فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کی صبح اپنے ہی تیار کردہ بدر ایک بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں سعودی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا-

البتہ اس حملے میں ہوئے جانی نقصانات کی تفصیل ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے-

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب یمن کے شہر میدی میں یمنی فوج کے حملے میں اسّی سے زائد سعودی فوجی اور ان کے اتحادی ہلاک اور زخمی ہو گئے-

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کی یہ ہلاکتیں ان کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے بدر ایک میزائل حملے سے ہوئیں-

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کے حملے سے قبل سعودی اور اس کے اتحادی فوجی حیران اور حرض علاقوں میں پیشقدمی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے-

یمنی فوج کے یہ حملے سعودی فوجی اتحاد کے ذریعے الحدیدہ میں فائربندی کے سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں کئے جا رہے ہیں-

اسٹاک ہوم میں گذشتہ برس دسمبر کے مہینے میں یمنی گروہوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ الحدیدہ میں جنگ بندی پر عمل کیا جائے گا اور اٹھارہ دسمبر سے یہ جنگ بندی نافذ ہے-

یمن میں جنگ بندی اور اس ملک کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے اب تک کئی بار مذاکرات اور کوششیں ہو چکی ہیں لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے ہر بار ان کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button