دنیافلسطینلبنانمشرق وسطییمن

صیہونی جارحیتوں کے مقابلے میں جوابی کاروائی ہمارا مسلمہ حق ہے: استقامتی محاذ

صیہونی جارحیتوں کے مقابلے میں جوابی کاروائی ہمارا مسلمہ حق ہے: استقامتی محاذ
فلسطینی استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ استقامتی قوتوں کو تمام محاذوں پر صیہونی حکومت کی مکرر جارحیتوں کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے پیر کو لبنان کے علاقے کفرشوبا کی پہاڑیوں اور مقبوضہ شبعا فارمز پر حملہ کیا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ شام اور لبنان میں عرب سرزمینوں پر اسرائیلی بمباری ایک نئی جارحیت ہے اور اس خوف و وحشت کی سطح کو ظاہر کرتی ہے جو دشمن کو استقامتی محاذ کے جوابی حملے کے سلسلے میں لاحق ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس نے بھی ایک بیان میں لبنان، شام اور استقامتی محاذ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا اور فلسطین سمیت تمام عرب علاقے پوری طرح آزاد نہیں ہو جاتے اس وقت تک استقامتی محاذ استقامت و مزاحمت کو اپنا جائز حق سمجھتا ہے

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button