انسانی حقوقعربمشرق وسطییورپ

سعودی عرب، بحرین اور عمان بھی اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں

سعودی عرب، بحرین اور عمان بھی اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے انٹیلی جینس کے وزیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب، بحرین اور عمان بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلنے اور اسرائیل کے ساتھ امارات جیسا معاہدہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ اسرائیل کے انٹیلیجنس کے وزير نے کہا کہ دیگر مسلمان ممالک سے بھی آئندہ برس تک معاہدوں کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلی جینس ایلی کوہن نے اسرائیل کے آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، عمان اور بحرین سے بھی امارات جیسے معاہدے ہونے والے ہیں ، اس کے علاوہ مسلمان افریقی ممالک سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button