یمنعربمشرق وسطی

یمن، جارح سعودی اتحاد کے ایک دن میں 245 حملے

یمنی فوج کے ایک اعلی افسر نے بدھ کی شب اعلان کیا کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 245 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر متعدد بار راکٹ حملے کئے، جبکہ اس کے 2 جنگی طیارے اور 13 ڈرون جاسوس طیارے فضا میں اڑتے دیکھے گئے۔ سعودی اتحاد نے 94 میزائل حملے اور 132 بار فائرنگ کر کے الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button