دنیایورپ

امریکہ دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے: کیوبا

مترو پولیتانا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے صدر میگل دیازکانل Miguel Díaz-Canel نے اپریل کے مہینے میں واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیوبا کو سفارتخانے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔

کیوبا کے صدر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ امریکہ کے حکام نے بد بینی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے خاموشی کے بجائے توہین آمیز اقدامات کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں، توہین کرتے ہیں کیوں کہ ان میں حقیقت کو بیان کرنے کی جرات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک مسلح شخص نے اپریل کے مہینے میں واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتخانے پر فائرنگ کی جس سے سفاارتخانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button