
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی بس کے راستے میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں سات جوان شہید اور چھبیس دیگر زخمی ہو گئے۔
عراق سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس پر یہ دہشت گردانہ حملہ مشرقی صوبے دیالہ میں بلد روز ہائی وے پر ہوا-
اس دھماکے میں شہید ہونے والوں میں سبھی کا تعلق عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی سے ہے- بتایا گیا ہے کہ الحشد الشعبی کی یہ بس بصرہ سے دیالہ جارہی تھی کہ راستے میں رکھے کئے گئے بم کے دھماکے سے اڑ گئی-
عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں میں اب بھی کچھ دہشت گرد بلوں میں موجود ہیں جو اس قسم کی دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔