یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو بھاری شکست سے دوچار کیا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعز میں سعودی عرب سے وابستہ کرائے کے فوجیوں نے یمن کی فوج اور رضاکار فورس پر حملہ کیا جس کا منھ توڑ جواب دیا گیا اور نتیجتاً سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
اس فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور انہیں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
کمین لگا کے کئے جانے والے دھماکوں کے نتیجے میں بھی جارحین کو کافی زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوا۔
دوسری جانب یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حمایت یافتہ منصور ہادی اور امارات کے حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے فوجیوں کے درمیان گذشتہ چھے دن سے جاری جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دس فوجی سعودی حمایت یافتہ منصور ہادی کے گروہ سے وابستہ بتائے جاتے ہیں۔