ایرانمشرق وسطی

فلسطین کی حمایت جاری رکھنے پر اعلی ایرانی حکام کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کے دوران فلسطینی عوام کے مطالبات اور امنگوں کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں عالمی یوم قدس کی عظیم الشان ریلی میں عوام کے مختلف طبقوں کے شانہ بشانہ شرکت کرکے یوم قدس کو اسلامی انقلاب کی تاریخ کا انتہائی اہم اور جارح قوتوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی استقامت کا یادگار دن قرا ردیا-

انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل صدی کے سب سے بڑے دیوالیے پن اور ناکامی کی علامت بن کر رہے گی اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا- صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ یوم قدس کا پیغام یہ ہے کہ فلسطین ہمیشہ زندہ و پایندہ اور بیت المقدس مسلمانوں کا ہی رہے گا-

مجلس خبرگان کے سربراہ آیت اللہ شیخ احمد جنتی نے بھی تہران میں عالمی یوم قدس کی پرشکوہ ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس ریلی کا پیغام امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور امریکا کی حتمی شکست ہے-

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بھی اس موقع پر بیت المقدس کی آزادی کو عالم اسلام کا اصل اور سب سے اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ بیت المقدس کا موضوع سامراجی طاقتوں اور ظالموں کے مقابلے میں استقامت کے لئے ایک بہت بڑی علامت ہے-

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی تہران میں عالمی یوم قدس کی ریلی میں عوام کے مختلف طبقوں کے ساتھ شرکت کی اور کہا کہ مسلمانوں کو کچلنے کے لئے علاقے میں امریکا کی فوجی موجودگی اس بات کا باعث بنی ہے کہ استقامتی محاذ اور زیادہ مضبوط ہو جائے-

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بھی تہران میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ آج کا اور عالمی یوم قدس کو چالیس سال پورے ہونے کا پیغام سینچری ڈیل کو صدی کی ناکامی میں تبدیل کرنا ہے-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی فدوی نے بھی عالمی یوم قدس کی ریلی کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا غاصبانہ وجود جب تک باقی ہے اس وقت تک مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رہے گی-

عالمی یوم قدس کے موقع پر ایران کے ساڑھے نو سو شہروں میں بیک وقت عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں جن میں کروڑوں روزہ داروں اور مسلمانوں نے شرکت کی-

اس بار عالمی یوم قدس کا سلوگن سینچری ڈیل کی ناکامی اور فلسطینی کاز اور امنگوں کی فتح تھا-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button