
اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی شہر چابہار میں آج جمعرات کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں تین افراد شہید ہوئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، دہشتگردوں نے پولیس کے مرکز کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے
دریں اثنا سیستان و بلوچستان صوبے کے نائب گورنر برائے سیکورٹی امورمحمد ہادی مرعشی نے چابہار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ کمشنر چابہاررحم دل بامری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ اس واقعے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔