دنیامشرق وسطی

میزائلوں کا حالیہ تجربہ اپنے دفاع کیلئے کیا: شمالی کوریا

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئی قسم کے اسٹریٹجک گائڈڈ میزائلوں کا حالیہ تجربہ اپنے دفاع کے لئے خود مختار ریاست کا مکمل حق ہے۔ یہ ایک ایسا عمل تھا جو قومی دفاعی پالیسی کے اہداف کے حصول کے لئے کیا گیا تھا۔ ہماری پارٹی اور حکومت نے یہ قدم ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی خطرے سے خود کو محفوظ کرنا ہے جو خطرناک جنگی مشقیں کر رہے ہیں اور جدید ہتھیار بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب متعدد مغربی ممالک 30 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائلی تجربے کے معاملے پر تبادلہ خیال  کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کے روز دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ جس پر امریکہ،جاپان اور جنوبی کوریا نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button