افغانستانانسانی حقوقایشیادنیا

افغان دارالحکومت میں پے در پے تین دھماکے

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا ہے کہ مقناطیسی بم کے ذریعے کیے جانے والے تین بم دھماکوں سے پولیس کے گشتی دستوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں کم سے کم ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ان دنوں مقناطیسی بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چند روز کے دوران کابل میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان اور دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دارالحکومت کابل میں ہونے والے پے در پے بم دھماکوں سے افغان عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملک میں قیام امن کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔

افغان عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ امریکی فوج کے مکمل انخلا تک ان کے ملک میں پائیدار امن کا قیام غیر ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button