دنیاافغانستانایشیامشرق وسطی

افغان حکومت امن مذاکرات کی پابند ہے: عبداللہ عبداللہ

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، افغانستان میں جنگ کے خاتمے، قیام امن اور دائمی ثبات و استحکام کے لئے مذاکرات کی پابند ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کی حکومت، سیاسی رہنما اور عوام اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نمائندے کی حیثیت سے مذاکراتی ٹیم کی حمایت کرتی ہے ۔

افغان حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد معصوم استانکزی نے بھی اس گفتگو میں زور دے کر کہا کہ مذاکراتی وفد افغانستان میں جنگ، خونریزی اور بحران کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور نو جنوری سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوا ہے۔ مذاکرات کا پہلا دور دوہزار بیس میں ہوا تھا تاہم ابھی تک مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button