آوا نیوز ایجنسی نے افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کابل کے وزیر اکبر خان علاقے کی جامع مسجد کے امام مولوی محمد ایاز نیازی جو منگل کی رات مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ مولوی ایاز نیازی طالبان کی پالیسیوں اور اقدامات پر سخت تنقید کرتے رہتے تھے۔
اس دہشتگردانہ دھماکے میں ایک نمازی کو بھی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ دو نمازی زخمی ہیں۔
افغانستان کے ایوان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے وزیر اکبر خان کے علاقے کی جامع مسجد پر ہونے والے حملے کو وحشیانہ اور غیرانسانی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔