افغانستانانسانی حقوقایشیامشرق وسطی

کابل کی مسجد میں دھماکہ 4 افراد جاں بحق

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نمازہ جمعہ کے دوران دھماکے سے امام جمعہ مولوی عزیزالله سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیراکبر خان میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button