مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کے نتائج پر امریکی اہلکارکی خوشی کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ عنقریب ایرانی عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دےگا۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکی حکومت کی پالیسی امریکی عوام اور دیگر ممالک کے عوام کے گلے پر گھٹنے ٹیکنے پر مبنی ہے لہذا ایسی ظالم اور بے رحم حکومت کے اہلکاروں کو اپنی ظالمانہ اور اقتصادی دہشت گردانہ پالیسیوں پر خوش ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا گلے پر گھٹنے رکھنے والوں کے گھٹنے ٹوٹ گئے ہیں اورامریکہ ایرانی عوام کے سامنے بھی عنقریب گھٹنے ٹیک دےگا۔