امریکی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاٹل (Seattle) کے مظاہرین کو دہشتگرد قرار دیا اور مظاہرین سے فوری طور پر شہر کا کنٹرول سکیورٹی فورسز کو دینے اور شہر سےنکل جانے کا مطالبہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی والے یہ نہیں سمجھ رہے کہ دہشتگرد اس ملک کے شہروں کو آگ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔
مظاہرین اور پولیس کے درمیان چند روز سے جاری جھڑپوں کے بعد اب سیاٹل کے پولیس اسٹیشین خالی پڑے ہیں اور وہاں کوئی اہلکار موجود نہیں اور اس شہر کا کنٹرول عوام کے ہاتھ میں آگیا ہے۔