دنیاافغانستانایشیامشرق وسطی

کابل میں تین بم دھماکے، سات افراد جاں بحق و زخمی

Afganistan Kabul

کابل کی پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں ہونے والے بموں کے تین دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور پانچ ز‍خمی ہو گئے ہيـں۔

کابل پولیس کے ترجمان “فردوس فرامرز” نے بتایا ہے کہ بم کا پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بارہ منٹ پر پغمان سٹی کے علاقے ” قلعہ عبد العلی” میں ہوا جس میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بم کا دوسرا دھماکہ آٹھ بجکر 38 منٹ پر ہوا جو کابل سٹی کے علاقے” قوای مرکز” کیا گیا، اس واقعے میں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا کہ جس کے نتیجے میں کم از کم چار افرد زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق بم کا تیسرا دھماکہ آٹھ بجکر 55 منٹ پر ہوا، اس واقعے میں بھی ایک گاڑي کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے ایک شخص زخمی اور دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اگرچہ ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہيں کی ہے تاہم عام طور سے ان حملوں کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button