دنیاعراقمشرق وسطی

عراق، دا‏عش کے خلاف الحشد الشعبی کا کریک ڈاؤن

اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی اور عراقی فوج نے بغداد، سامرا اور الانبار صوبوں میں داعش کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔عراق کی سیکورٹی فورسز سے وابستہ ذرائع نے داعش کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہ بڑا آپریشن بغداد، سامرا اور الانبار میں شروع کیا گیا ہے کہ جس کا بنیادی مقصد ان صوبوں کو داعش کے وجود سے پاک کرنا ہے۔

اس فوجی آپریشن میں حشد الشعبی کے علاوہ فضائیہ اور زمینی فوج کے دستے بھی حصہ لے رہے ہيں۔

الحشد الشعبی نے رواں ہفتے کے دوران ” ثارالشہدا” سے موسوم ایک فوجی آپریشن صوبہ صلاح الدین میں شروع کیا ہے۔ الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ” حمید ابراہیم السہلانی” یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس کاروائی کا مقصد ” العیث” اور صوبہ صلاح الدین میں موجود داعش کی باقیات کو ٹھکانے لگانا ہے۔ “حمیدابراہیم السہلانی ” نے بتایا کہ داعش کے پانچ ٹھکانوں کا پتہ چلاکر ان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button