امریکہ کے نائب صدر کے 8 محافظ کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہائٹ ہاوس کے حکام اور سکیورٹی ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی سکیورٹی ٹیم کے 8 خفیہ اہلکار ایسے میں کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں کہ جب چند روز بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون ریاست آریزونا کے علاقے فونیکس کا دورہ کرنے والے ہیں۔
امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی سکیورٹی ٹیم کے 8 اہلکاروں کے کورونا میں مبتلا ہونے سے وہائٹ ہاوس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔