دنیامشرق وسطییورپ

نسل پرستی مخالف مظاہرین نےامریکی پرچم نذر آتش کیا

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں یوں تو امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا جاتا ہے تاہم اس بار خود امریکہ میں امریکی عوام نے پورٹ لینڈ میں ہونے والے مظاہرے کے دوران امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے اُس وقت امریکی پرچم کو آگ لگائی جب مظاہرین ’’ٹرمپ تم پر لعنت ہو‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

امریکہ کے مختلف شہروں میں فیڈرل پولیس کی تعیناتی کے بعد نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کا قتل کر دیا تھا۔

سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے خلاف پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ پولیس کی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور یہ سلسلہ تا حال جاری رہنے کے ساتھ ساتھ اب ایک ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا اور ان کو کچلے جانے کی ہدایات جاری کر دیں لیکن اس کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button