ایشیادنیامشرق وسطییمن

ابہا ایئرپورٹ پر یمن کا ایک اور جوابی ڈرون حملہ

یمن کا ایک اور کرارا جواب

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کے روز صماد دو اور صماد تین قسم کے دو ڈرون طیاروں سے جنوبی سعودی عرب میں ابہا ہوائی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور اس ملک کے جاری محاصرے کے جواب میں کیا گیا۔

گذشتہ پانچ روز کے دوران سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر، کیا جانے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔ ابہا ایئرپورٹ کو اس لئے بھی جوابی حملے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف جارحیت کے لئے زیادہ تر اسی ایئرپورٹ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button