انسانی حقوقدنیامشرق وسطییورپ
امریکہ میں مظاہرے 4 ہزار افراد گرفتار، حالات بدستور کشیدہ
اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق لاس اینجلس سے ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد پر کرفیو کی خلاف ورزی کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری کے بہیمانہ قتل کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہو گئے جو اب پورے ملک میں پھیل گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحالیہ مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئیٹ میں مظاہرین کو غنڈے اور بدمعاشوں کا ٹولہ کہا تھا۔