یورپایراندنیامشرق وسطی

امریکہ کی زيادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے: ترجمان وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اس بات کو سمجھتے کہ پمپیو کیوں ہزیمت سے دوچار ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں مائیک پمپیو کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے کہا ہے کہ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ پمپیو کہ جن کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، شدید ہزیمت سے دوچار ہیں، کیوں کہ ان کی زيادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ مائیک پمپیو نے ایرانوفوبیا کی اپنی روایتی پالیسی کے تحت ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی اب بھی موثر ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ دباؤ میں کمی کا آپشن بقول ان کے خطرناک ہے جو قیام امن کی خاطر علاقائی سطح پر پائی جانے والی مشارکت کو کمزور اور ایران کو مضبوط کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button