بھارت نے چاند پر قدم رکھا اورہمارے حکمرانوں نے عوام کی گردن پر: سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوال اٹھایا ہے کہ جڑانوالہ میں بے گناہ لوگوں کے گھروں کو جلایا گیا، بچوں پر تشدد، زیادتی، ملک میں مہنگائی، دہشتگردی ہے اس کا کون ذمہ دار ہے؟
انہوں نے مزید کہا ہے کہ غریب آدمی نے قرض نہیں لیا، حکمرانوں کی جائیدادیں بیچ کر قرض ادا کیا جائے، چھری آئی ایم ایف کی ہے اور ہاتھ حکمرانوں کا ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی نجات دہندہ کے طور پر کھڑی ہے۔