ایرانمشرق وسطی

ایران کی مسلح افواج پوری طرح الرٹ ہیں: جنرل باقری

Iran Forces

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے سنیچر کو ایران کے صحرائی علاقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کی پیغمبر اعظم پندرہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کے انعقاد کے موقع پر کہا کہ گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری اور آئندہ مزید پانچ دنوں تک انجام پانے والی فوجی مشقوں سے پتہ چلتا ہے کہ مسلح افواج بری، بحری اور فضائی تمام میدانوں میں غیرمعمولی دفاعی و میزائلی طاقت کی حامل ہیں ۔

جنرل باقری نے مختلف قسم کے میزائلوں کی فائرنگ اور ترکیبی کارروائیوں پر عمل درآمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کم ، متوسط اور لمبے فاصلے تک مار کرنے والی اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائلی طاقت، اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف اور قومی مفادات کی حمایت کے لئے تیار ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اگرچہ کسی حملے کا ارادہ نہیں ہے تاہم اگر کسی دشمن نے ہمارے ملک کی طرف ٹیڑھی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو اسے فورا جواب دیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button