فلسطینانسانی حقوقمشرق وسطی
غزہ پر آج کے حملے میں ایک سو پچیس شہید، پچاس زخمی
Breaking News Gaza Palestine Human Rights
غزہ پر آج کے حملے میں ایک سو پچیس شہید، پچاس زخمی
غزہ پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے جاری ہیں اور غزہ کےمرکز میں واقع الزوایدہ علاقے میں ایک گھر پر بمباری کے واقعے میں ایک بچے سمیت تیرہ افراد شہید ہوگئے- اسی طرح غزہ میں الزیتوں علاقے پر بھی جارح اسرائیل کے حملے میں سات افراد شہید ہوگئے-
غزہ میں النجار ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ منگل کی صبح کو ایک سو پچیس شہید اور پچاس زخمی اس ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں- غاصب صیہونی حکومت نے اسی طرح منگل کی صبح کو غرب اردن کے شہر رام اللہ کے نزدیک واقع العارورہ گاؤں میں واقع تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا-