عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ
چشم دید گواہوں کے حوالے سے المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مغرب میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر چار راکٹ فائر کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق راکٹ کے دھماکوں کی آواز بہت دور تک سنی گئی۔ یہ راکٹ حملہ آج پیر کے روز شام ساڑھے چھ بجے ہوا ہے۔
بعض دیگر خبری ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر چار زور دھماکے ہوئے ہیں۔
ادھر شام کے صوبۂ دیرالزور کے شمال مشرق میں بھی امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ عراق کے اسلامی استقامتی مجاہدین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔