غزہ میں القسام بریگيڈ اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی
تحریک حماس سے وابستہ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے پیر کی رات غزہ کے جنوبی محور میں آل یاسین 105 کی گولیوں اور دھماکہ خیز مواد سے چودہ صیہونی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے شمال مغرب میں دو صہیونی ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
المیادین نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم اور صیہونیوں کی جانب سے اس علاقے پر نہ رکنے والی بمباری کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے گذشتہ چند گھنٹوں میں تیسری بار عسقلان کو نشانہ بنایا۔ اور غزہ کے مضافات میں واقع متعدد دیگر صہیونی بستیوں پر بھی حملہ کیا ہے-فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کے بعد ان صیہونی بستیوں میں سائرن بجنے لگے-اس سے قبل تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں کو بھی فلسطین کی مزاحمتی فورسیز کی جانب سے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔