غزہ کی تازہ ترین صورتحال، مزید481 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد7 ہزار 30 ہو گئی
غزہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران چارسو اکیاسی فلسطینی، صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔
اس سے قبل غزہ کے وزیر محنت اور ہاؤسنگ نے کہا تھا کہ غزہ پر غاصب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں دو لاکھ گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف جاری صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 7 ہزار30 فلسطینی شہید ہوچکے ہيں کہ جس میں 2 ہزار 915 بچے ہيں ۔ جبکہ اٹھارہ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔