ایشیادنیا

ووہان میں کورونا نے پھر سراٹھایا, چینی حکام پریشان

عالمی میڈیا کے مطابق چین کے شہر ووہان میں 3 اپریل کو کیس سامنے آنے کے بعد پیر کو وائرس کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی کمپاؤنڈ وبا سے متاثر ہوا ہے۔ چین نے متاثرین کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز کیا تھا۔

شعبہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ووہان کے مخصوص علاقوں میں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے ووہان سے پاکستانی طلبہ کو ہوائی جہاز کے ذریعے وطن واپس لانے کے انتظامات کر لئے ہیں اور اس سلسلے میں پروازیں اس مہینے کی اٹھارہ تاریخ سے شروع ہوں گی۔

ووہان کے مختلف جامعات میں تقریباً 1300 پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 919 جبکہ اس سے 4 ہزار 633 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button