شامی فوج نے حمص پر اسرائیلی حملہ ناکام بنادیا
مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے فوجی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے آج علی الصبح اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حمص پر داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کیا تھا جسے شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق میزائل کے ٹکڑے آبادی پر گرنے سے شہری املاک کو معمولی نقصان ضرور پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شام نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔