دنیا

شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائلی تجربات کئے

شمالی کوریا نے بدھ کو انٹرمیڈیٹ رینج کے کئی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے

جنوبی کوریا کے آرمی اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ساحلی شہر وونسن سے کچھ نامعلوم چیزیں فائر کی ہیں ۔ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان تیس جون کو ہونے والی ملاقات کے بعد سے شمالی کوریا کا یہ نواں میزائلی تجربہ ہے۔ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ ایٹمی ترک اسلحہ کے سلسلے میں مذاکرات شروع ہونے سے کئی مہینے پہلے سے اپنے ایٹمی اور میزائلی تجربات روک دیئے تھے تاہم ان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اپنے میزائلی اور ایٹمی پروگرام کو پھر سے آگے بڑھانا شروع کردیا ہے۔فروری کے مہینے میں ویتنام میں ٹرمپ اور کیم جونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے وقت سے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائلی تجربات کے موضوع پر واشنگٹن اور پیونگ کے درمیان گفتگو رک گئی ہے تاہم پیونگ یانگ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سنیچر کو اس صورت حال کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پھر سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button