امام خامنہ ایایشیادنیاعربمثالی شخصیاتمشرق وسطییورپ

امارات اسرائیل تعلقات پائیدار نہیں: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ امارات نے عالم اسلام، عرب قوموں، خطے کے ملکوں اور فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کی ہے۔ ۔

منگل کو محکمہ تعلیم و تربیت کے اعلی عہدیداروں اور اسکولوں کے مدیران کے سالانہ اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔ اس موقع رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امارات اسرائیل تعلقات پائیدار نہیں رہیں گے تاہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا شرمناک داغ متحدہ عرب امارات کے دامن سے کبھی صاف نہیں ہوگا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا” امارات کی یہ خیانت زیادہ دیر نہیں چلے گی لیکن اس کا شرمناک داغ ہمیشہ باقی رہے گا۔”

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے خطے میں صیہونیوں کی آمد کا راستہ کھول دیا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کو جو ایک ملک پر قبضے کا مسئلہ ہے، بھلا کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button