انسانی حقوقایشیادنیاعربمشرق وسطییمن

اقوام متحدہ سعودی جرائم کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہا ہے: یمنی حکام

یمن کی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جانب سے سعودی جنگی اتحاد کے غیر قانونی اقدامات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کو نظر انداز کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاظری نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن آنے والے بحری جہازوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں صحت سے متعلق مسائل شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کی خرابی کے باوجود اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کے جاری کردہ بیان میں یمن کے لیے ایندھن کی فراہمی اور صحت کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button