یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے ایک بار پھر یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت بند اور اس ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے آنلائن ملاقات میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے خلاف جنگ و جارحیت کے خاتمے تک مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
انہوں نے اس ملاقات میں اقتصادی اور انسان دوستانہ شعبوں میں ضروری اقدامات عمل میں لائے جانے اور اسی طرح یمنی قوم کے مکمل حقوق کی بحالی تک حمایت جاری رکھے جانے پر زور دیا۔