مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ ںگار کے ساتھ گفتگو میں ایران میں فلسطینی تنظيم حماس کے نمائندے خالد القدومی نے فلسطینیوں کی حمایت کے سلسلے میں دنیائے اسلام کے مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل شہید سلیمانی کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطینی مجاہدین کو بہترین اور گرانقدر تجربات منتقل کئے۔
خالد القدومی نے فلسطینی تنظیم حماس اور شہید قاسم سلیمانی کے درمیان تعلقات کے بارے میں ہمر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حماس اور شہید حاج قاسم سلیمانی کا رابطہ اسلامی اخوت اور برادری پر مشتمل تھا وہ فلسطینیوں کے حقیقی ہمدرد تھے جنھوں نے عملی طور پر فلسطینیوں کے اندر مزاحمتی جذبہ میں اضافہ کیا اور انھوں نے گرانقدر فوجی تجربات فلسطینیوں مجاہدین کو منتقل کئے۔
حماس کے نمائندے نے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کے سلسلے میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینیوں کو یہ حوصلہ عطا کیا کہ وہ پتھروں کے بجائے راکٹوں سے اسرائیل کا مقابلہ کریں ۔
شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی آمد اورانکی فوجی حکمت عملی کے بارے میں حماس کے نمائندے نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں شہید قاسم سلیمانی کی حکمت عملی ، نقش اور کردار کے بارے میں دوستوں کی نسبت دشمنوں کو کافی آگاہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دشمنوں نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فنی اور فوجی تجربات سے فلسطینیوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں پر معنوی اور نفسیاتی اثرات بھی مرتب کئے۔ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے میں بھی بہترین کردار ادا کیا۔ شہید قاسم سلیمانی کا اس بات پر اعتقاد تھا کہ تمام مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین کی عملی حمایت کرنی چاہیے شہید سلیمانی مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا اور اہم مسئلہ سمجھتے تھے۔
خالد القدومی نے شہید میجر جنرل سلیمانی کی راہ کے جاری و ساری رہنے پر مبنی مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے اپنی خاص حکمت عملی سے ایسے شاگرد پیدا کئے ہیں جو ان کے راستہ پر گامزن رہیں گے اور یہ بات حقیقت ہے کہ زندہ سلیمانی کی نسبت شہید سلیمانی بہت زيادہ قوی ، مضبوط اور مؤثر ہیں ۔شہید سلیمانی اب ایک مکتب میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ شہید سلیمانی کو دنیا کی دہشت گرد اور ظالم امریکی حکومت نے شہید کرکے ثابت کردیا کہ شہید سلیمانی نے مشرق وسطی میں امریکی شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہید سلیمانی امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کے خواہاں تھے آج فلسطین، لبنان ، شام ، عراق، یمن اور دیگر ممالک میں لاکھوں جوان شہید قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلنے کے لئے آمادہ ہیں۔