ایک فلسطینی کے گھر پر بمباری میں گیارہ افراد شہید، متعدد زخمی
الجزیرہ ٹی وی چینل نے جنوبی غزہ میں واقع شہر رفح کے حی الجنینہ علاقے میں ایک فلسطینی شہری کے گھر پر بمباری کی خبر دی ہے-اس رپورٹ کے مطابق اس بمباری میں گیارہ افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے- اسی سلسلے میں غزہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ بیس دنوں سے غزہ کے خلاف جاری، غاصب اور جارح اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سات ہزار تیس فلسطینی شہید ہوچکے ہيں کہ جن میں سے چار سو اکیاسی فلسطینی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہوئے ہيں- غزہ کی وزارت داخلہ نے اسی طرح تمام عرب اقوام اور مسلم امۃ سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کے سامنے اپنی خاموشی توڑ دیں اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے ٹھوس اقدام کریں-اپنے دفاع کے بہانے غاصب اور ناجائز اسرائيل کے لئے مغربی ملکوں کی حمایت، عملی طور پر فلسطینی بچوں اورعورتوں کا بے رحمی سے قتل عام جاری رکھنے کے مقصد سے اس غاصب حکومت کے لئے ہری جھنڈی اور جواز فراہم کرنے کے مترادف ہے-