
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب ایک بار پھر غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب غزہ پٹی کے جنوبی اور مغربی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کی جانب آتشیں غباروں چھوڑے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔