افریقہایرانمشرق وسطی

سوڈان کی صورتحال پر ایران کا اظہار تشویش

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوڈان کی صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے عوامی رائے کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ تہران کو امید ہے کہ تمام سوڈانی دھڑے عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے، جھڑپوں کو ختم اور ملکی استحکام کی جانب قدم آگے بڑھائیں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوڈانی عوام کی خواہشات کے مطابق حکومت سویلین انتظامیہ کے سپرد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اندرونی اختلافات کو پُرامن بات چیت سے حل کرنے اور حالات کو مزید کشیدہ ہونے سے بچانے کی ضرورت زور دیا ہے۔
انہوں نے سوڈان میں خارجی قوتوں کی مداخلت پر خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ سوڈانی عوام ہوشیار رہیں تاکہ ملک میں بیرونی مداخلت سے کہیں افراتفری، دہشت گردی اور تشدد کی فضا نہ بن جائے۔
قابل ذکر ہے کہ سول حکومت کے قیام کے لیے جاری دھرنے کے شرکا پر فوج کے حملے میں کم سے کم پینتس افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فریڈم چینج نامی اتحاد نے اس واقعے کے بعد فوجی انتظامیہ کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button