
غزہ میں دھماکے کی خـبریں
نیوز ایجنسی فارس کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ غزہ کی خیابان عمر المختار پر بازار الزاویہ کے قریب ہوا ہے۔
امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے بعض فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں بھاری نقصان ہوا ہے۔
تاحال اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔ جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔