ایرانمشرق وسطی

سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو رہائشی پرمٹ جاری کرنے کا اعلان

ایران کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بیرونی ملکوں کے لوگ ایران میں سرمایہ کاری کر کے پانچ سالہ رہائشی پرمٹ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

عبدالرضا رحمانی فضلی نے پیر کے روز تہران میں کہا ہے کہ ایران میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا ہر غیر ملکی شہری، پانچ سال کے اقامت کے جواز سے بہرہ مند ہو سکتا ہے۔

ایران کے وزیر داخلہ نے بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کے لئے ایران میں رہائشی پرمٹ جاری کئے جانے کے جواز کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف تمام تر دباؤ اور سازشوں کے باوجود سیکورٹی اور اقتصادی اعتبار سے ملک کی صورت حال قابل قبول ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button