فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما خالد قدومی نے منگل کے روز القدس بین الاقوامی کانفرنس کے ورچوئل اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے کچھ عرب ممالک صیہونی حکومت کیساتھ اپنے ثقافتی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہیں یہ پتہ ہونا چاہئے کہ تعلقات کو معمول پر لانے سے ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک اور مسلمان عوام کو غاصب صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات معمول پر لانے والوں کے کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔
خالد قدومی نے کہا کہ وہ ممالک جو ناجائز اور غاصب صہیونی حکومت کیساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لائے ہیں انہیں بہت ساری معاشی پریشانیوں اور معاشرتی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
حماس کے رہنما نے کہا واضح کیا کہ اگر دنیا کی تمام آزاد ضمیر قومیں اور عوام اٹھ کھڑے ہوں اور سیاسی رہنما صحیح موقف اختیار کریں تو ناجائز صہیونی ریاست جیسا موذی مرض جلد ہی عالمی سطح پر ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسلامی ممالک کے لئے صدی ڈیل کو انتہائی اہم چیلنج قرار دیا۔
خالد قدومی کا کہنا تھا کہ اگرچہ غاصب صہیونی ریاست کے پاس جدید اور طاقتور فوجی ساز و سامان موجود ہیں لیکن فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے پاس اب بھی اس ناجائز ریاست کیخلاف مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی بزدلانہ ناکہ بندی کے باوجود، فلسطینی عوام غاصب صہیونی حکومت کو چیلنج اور ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔