
فلسطینیوں کے درمیان حماس کی مقبولیت میں اضافہ
سی این این کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافے کےباوجود ایک تحقیقاتی گروپ کے نتائج سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہےکہ فلسطیینوں کی اکثریت حماس کی حمایت کرتی ہے۔ غزہ اور غرب اردن کے بارہ سوافراد کے درمیان انجام پانے والے اس سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہتر فیصد فلسطینیوں کا یہ ماننا ہے کہ سات اکتوبر کو غاصب اسرائیل کے خلاف تحریک حماس کے حملے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بائیس فیصد کا یہ کہنا ہےکہ یہ فیصلہ غلط تھا- یہ سروے، فلسطین پالیسی اینڈ سروے ریسرچ سینٹر، کے توسط سے انجام پایا ہے۔