فلسطینیوں اور صیہنی فوجیوں میں جھڑپیں
دسیوں فلسطینی زخمی
رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان یہ جھڑپ جمعرات کی رات غرب اردن کے علاقے نابلس کے – علاقے میں ہوئی جس میں کم از کم چالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
اُدھر النقب کے تل السبع علاقے میں فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا جس کے دوران صیہونی فوجیوں سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی۔ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب صیہونی فوجی ایک فلسطینی نوجوان لڑکی کو زمین پر گرا کر اسے گھسیٹ رہے تھے۔