ایشیادنیاہندوستانیورپ

چین نے گرفتار ہندوستانی فوجیوں کو رہا کر دیا

نئی دہلی میں حکام نے بتایا ہے کہ دس ہندوستانی فوجیوں کی رہائی دونوں ملکوں کے اعلی فوجی حکام کے درمیان دو روز کے مذاکرات کے بعد عمل میں آئی ہے۔ مذکورہ ہندوستانی فوجیوں کو لداخ کے علاقے میں چینی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ہندوستانی حکام اور میڈیا نے کہا تھا کہ کوئی بھی ہندوستانی فوجی چینی فوجیوں کے قبضے میں نہیں ہے- گزشتہ دنوں لداخ کی وادی گلوان میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی اور فریقین نے ایک دوسرے کے درجنوں فوجیوں کے مارے جانے کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button