ایرانفلسطینمشرق وسطی

ابوظہبی تل ابیب معاہدہ اسٹریٹیجک غلطی، تاریخی حماقت اور امت اسلامیہ سے غداری ہے: سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہفتے کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی بحالی پر کڑی نکتہ چینی کی گئی ہے۔ بیان میں آیا ہے کہ یہ اقدام قابل مذمت ہے اور اس سے نہ صرف یہ کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور آل سعود مثلث کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ اس کے بر خلاف اس کا نتیجہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی تباہی و بربادی اور فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کی بحالی کی شکل میں سامنے آئےگا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس اسٹریٹیجک حماقت اور اندازے کی غلطی کو امارات کے اسرائیلی سامراج کے زیرتسلط چلے جانے کے پیش خیمے سے تعبیر کیا۔ بیان میں آیا ہے کہ امت اسلامیہ کی مشترکہ امنگوں سے متحدہ عرب امارات کی کھلی خیانت نے اس ملک کے حکمرانوں کو منفور بنا دیا ہے اور ان کے خلاف عالم اسلام اور فلسطین کی مظلوم قوم کے حامی محاذ میں غم و غصہ اور نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے جو انہیں فلسطینی شہداء کے مقدس خون سے خیانت کرنے والوں کے انجام سے دوچار کر دے گی۔

سپاہ پاسداران کے اس بیان میں متحدہ عرب امارات کے حکام کو اس پست اقدام پر نظرثانی کرنے اور فلسطین کی مظلوم و پر عزم قوم کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کی مسلمان قوم کے عزم و ارادے کا احترام کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام جلد یا بدیر اپنے ملک کے عوام کے بھرپور اور عبرت ناک ردعمل کا انتظار کریں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button