ایران کے وزیر دفاع نے ایران کے اسلامی نظام کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور خباثت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم، اس طرح کی دشمنیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے وزرات دفاع اور وزارت برائے مواصلات اور شہری ترقی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کو کمروز کرنے کیلئے کوشش کرنے والے خبیث دشمن کے خلاف ہماری حکمت عملی خودکفیل ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی قوموں کو ادویات، سائنس و ٹیکنالوجی اور وسائل تک آسانی سے رسائی حاصل ہے جبکہ آج ایرانی قوم پابندیوں کو تحمل کر رہی ہے اور ایسی صورتحال میں دشمنوں نے ہماری قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی پوری کوشش کی ہے۔