ایرانافغانستانامام خامنہ ایایشیابحرینپاکستانترکیشامعراقعربفلسطینکشمیرلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطیہندوستانیمن

‘بریٹش شیعہ’ اور ‘امریکی سنی’ یکساں ہیں: رہبر انقلاب اسلامی

ایک ارادہ اتحاد کا ارادہ ہے اور دوسرا تفرقہ و اختلاف کا ارادہ ہے۔ اتحاد کا ارادہ مومنین کا ہے۔ بااخلاص گلوں سے مسلمانوں کے اتحاد و انسجام کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور مسلمانوں کو اشتراکات کی بنیاد پر متحد ہو جانے کی دعوت دیتی ہیں۔

اگر ایسا ہو جائے اور یہ اتحاد قائم ہو جائے تو مسلمانوں کی آج جو حالت زار ہے وہ ایسی نہیں رہے گی، مسلمانوں کو وقار حاصل ہوگا۔

آج آپ غور کیجئے کہ ایشیا کے مشرقی ترین علاقوں سے لیکر جہاں میانمار میں مسلم کشی ہو رہی ہے، مغربی افریقا کے نائیجیریا جیسے ممالک تک ہر جگہ مسلمان قتل کئے جا رہے ہیں۔ کہیں وہ بودھ مذہب کے لوگوں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں، کہیں بوکو حرام اور داعش جیسی تنظیموں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں۔

کچھ لوگ ہیں جو اس آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔ ‘برٹش شیعہ’ اور ‘امریکی سنی’ یکساں ہیں۔ یہ سب چاقو کی دو دھاروں کی مانند ہیں۔ ان کی کوشش یہ ہے کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف مشتعل کریں، یہ تفرقہ کے ارادے کی آواز ہے جو شیطانی آواز ہے۔ اتحاد کا پیغام یہ ہے کہ سب لوگ اختلافات سے آگے بڑھ جائیں اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں اور مل کر کام کریں۔

رہبرانقلاب اسلامی

17-12-2016

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button